SOCIAL DIGEST WRITTER
NOVEL : 'JO SAAZ PE GUZRI HAI",
AUTHOR : AFSHAAN AFRIDI,
CATEGORY; AFTER MARRIAGE EMOTIONS ROMANTIC,
Novel Description
ناول: جو ساز پہ گزری ہے
مصنفہ: افشاں افریدی
ڈائجسٹ: پاکیزہ، اپریل تا اگست 2024
مشکوة اس کہانی کی مضبوط اور صاف گو ہیروئن ہے۔ اس کی دو بہنیں ہیں۔ مشکوة کو غلط بات پر خاموش رہنا پسند نہیں، اور یہی بات اس کی پھپھو کو ناگوار گزرتی ہے۔ پھپھو کا خیال ہے کہ شادی کے بعد سسرال میں ایسی لڑکی کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ طنزیہ جملے اکثر مشکوةکے دل کو چبھ جاتے ہیں، اسی لیے وہ پھپھو کے گھر آنا جانا کم رکھتی ہے۔
ہیرو عواض ایک سنجیدہ اور ذہین کردار ہے، جو ڈاکٹریٹ کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے والد کا پورے گھر میں سخت اثر و رسوخ ہے۔ عواض والد،مشکوة کے والد کے پرانے دوست ہیں اور اپنی مرضی سے عواض کا رشتہ مشکوةسے طے کر دیتے ہیں۔ عواض دل سے اس رشتے پر آمادہ نہیں ہوتا، مگر والد کے دباؤ اور پھر مشکوةکو دیکھنے کے بعد آہستہ آہستہ راضی ہو جاتا ہے۔
شادی کے بعد مشکوةکو عواض کے گھر کا ماحول بری طرح متاثر کرتا ہے، جہاں عورت کی عزت کو کوئی خاص اہمیت حاصل نہیں۔ ساس نہایت اچھی اور سمجھدار ہیں، مگر سسر کا رویہ انتہائی سخت اور تلخ ہے۔ عواض بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مشکوةکے لیے زندگی مشکل بنا دیتا ہے۔ گھر کی عورتوں پر ہاتھ اٹھانا ایک معمول سمجھا جاتا ہے، اور یہی رویہ میاں بیوی کے درمیان فاصلے کی بڑی وجہ بن جاتا ہے۔
بالآخر یہ تلخیاں اس حد تک بڑھتی ہیں کہ مشکوةناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر آ جاتی ہے۔ کہانی میں ایک گہرا اور خوبصورت پیغام پوشیدہ ہے جو قاری کے دل کو چھو لیتا ہے۔
اختتام خوشگوار ہے، جو دل کو سکون دیتا ہے۔ -------------------------------------------------------------
AFSHAAN AFRIDI NOVELS PUBLISH IN MONTHLY DIGEST...
HER WRITTING MATURE , FACINATED, EFFECTED AND BASED ON SOCIAL TOPICS.
HER WRITING SKILLS WAS VERY IMPRESSIVE.
NOVEL PDF LINK AVAILABLE IN...
Media Fire Link OR Drive Link
AND
ONLINE READING
0 Comments