SOCIAL DIGEST WRITTER
NOVEL: PEHLA PATHAR,
AUTHOR : IQBAL BANO,
CATEGORY: KHOON BAHA, HAVELI BASED, AFTER MARRIAGE BASED.....
Novel Description
ناول: پہلا پتھر
رائٹر: اقبال بانو
Khoon Baha Based | Age Difference based | After Marriage Most Romantic Novel 
| Haveli Based 

کہانی کا آغاز ایک سانحے سے ہوتا ہے جب ہیرو کے بڑے بھائی کا قتل ہو جاتا ہے۔ حویلی کی پرانی رسم و رواج کے مطابق خون بہا کے طور پر ہیروئن کا نکاح ہیرو سے طے کر دیا جاتا ہے۔ 

ہیرو اس فرسودہ روایت کے سخت خلاف ہوتا ہے، اوپر سے ہیروئن عمر میں اس سے کافی چھوٹی بھی ہوتی ہے، اسی لیے وہ اس رشتے کو قبول کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ 
صورتحال اس وقت مزید سنجیدہ ہو جاتی ہے جب ہیروئن کے والد غصے میں آ کر اس کا نکاح ایک دو سالہ بچے سے کرنے کی بات کر دیتے ہیں تاکہ رسم پوری ہو سکے۔ 
آگے چل کر کہانی میں جذبات، غیرت، روایات اور محبت کے خوبصورت رنگ شامل ہو جاتے ہیں۔ ہیرو کا کردار نہایت باوقار، ذمہ دار اور دل موہ لینے والا ہے جو قاری کو بہت متاثر کرتا ہے۔ 

بالآخر نفرت اور مجبوری کے سائے چھٹ جاتے ہیں اور کہانی ایک خوبصورت اور خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے۔ 

یقیناً ایک دلکش اور یادگار ناول!
Happy Ending
**************************************************
STORY SCENE
خان آپ نیچے کیوں سو گئے آپ بستر پر آجائیں ۔میں ونی میں آئی ہوئی ہوں آپ تو سردار ہیں۔میں نیچے سوؤں گی۔”کشمالہ اس پر جھکی اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے اسے جھنجوڑتے ہوئے کہہ رہی تھی۔
“نوروز کشمالہ بہت معصوم ہے اتنی معصوم کہ وہ یقینا شادی کے مفہوم سے بھی نہ آشنا ہے تم اسے دکھ نہ دینا۔”بے جی کی کہی گئی بات اس کی سماعتوں میں لہرائی۔وہ سچ مجھ ایسی تھی کہ کسی کو بھی اس پر پیار آ جاتا۔
“تم سو رہو کشمالہ میں ٹھیک ہوں۔”نو روز نے نہایت آہستگی سے کہا۔
“مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا کہ آپ کب ائے مجھے نیند آگئی تھی آپ مجھے اٹھا دیتے۔”وہ اپنی اپنی بڑی بڑی آنکھوں کو جھپکتے ہوئے کہہ رہی تھی۔ان آنکھوں میں نیند کے خمار کے ساتھ خوف کے سائے بھی لہرا رہے تھے۔
“تم سوئی ہوئی اس قدر اچھی لگ رہی تھی کہ میرا دل ہی نہ چاہا کہ تمہیں جگاؤں۔”نو روز نے مسکراتے ہوئے کہا اور پھر اٹھ کر بیٹھ گیا۔
“سوری خان اصل میں میں دو روز سے سوئی نہیں تھی۔” کشمالہ سر جھکا کر بولی۔
“کیوں ۔”نو روز نے پوچھا۔
“گھر میں عجیب سا ٹینشن تھا پھر طرح طرح کے خوف مجھے ڈراتے تھے مجھے نیند ہی نہ آئی۔”
“اب خوف نہیں۔”نوروز کے لہجے میں محبتیں ہی محبتیں تھیں۔
“خوف نہیں تھا تبھی تو بستر پر لیٹتے ہی نیند آگئی۔”کشمالہ نے معصومیت سے کہا۔
“اچھا خوف کیوں نہیں تھا۔”نوروز نے دلچسپی سے پوچھا۔
“بےجی نے آپ کی اتنی تعریفیں کی تھی خان کہ مجھے لگا جیسے آپ کوئی فرشتہ ہیں۔”کشمالہ نے بتایا۔
--------------------------------------------
IQBAL BANO NOVELS PUBLISH IN MONTHLY DIGEST.
HER WRITTING MATURE , FACINATED, EFFECTED AND BASED ON SOCIAL TOPICS.
Books & Literature
HER WRITING SKILLS WAS VERY IMPRESSIVE.
NOVEL PDF LINK AVAILABLE IN...
AND
ONLINE READING
0 Comments