SOCIAL DIGEST WRITTER
NOVEL: "YE MUHABBAT BHI AJEEB HOTI HAI",
AUTHOR : BISMA NAAZ,
CATEGORY ;EMERGENCY NIKAH,AGE DIFFERENCE,AFTER MARRIAGE BASED......
Novel Description
ناول: یہ محبت بھی عجیب ہوتی ہے
مصنفہ: بسمہ ناز
اشاعت: ردا ڈائجسٹ اکتوبر 2015
ہیرو زیان اور ہیروئن عرج آپس میں کزنز ہیں۔۔۔
ہیروئن کی شادی والے دن دلہا ہیروئن سے شادی سے انکار کر دیتا ہے کیونکہ وہ کسی اور کو پسند کرتا ہے۔۔۔
ایمرجنسی میں ہیروئن سے شادی ہو جاتی ہے آفٹر میرج اسٹوری چلتی ہے
Happy Ending ...
Happy Ending ...
----------------------------------------------------------------------------------
STORRY SCENE :
تمہیں پتہ ہے عرج عالیہ کو سجنے سنورنے کا بہت شوق تھا۔”زیان نے عرج کی چوڑیاں اتارتے ہوئے کھوئے کھوئے انداز میں بتایا۔عرج نے کچھ چونک کر زیان کو دیکھا۔اس وقت عالیہ کا ذکر پھر خاموش رہنا ہی بہتر سمجھا۔
“میں کبھی بھی عالیہ کو کھونا نہیں چاہتا تھا عرج۔ہم دونوں ایک ساتھ بہت خوش تھے۔ہم نے کتنے سارے خواب دیکھے تھے۔اس کا بولنا اس کا ہنسنا مسکرانا اس کی بچگانہ حرکتیں سب بہت پسند تھی۔تمہیں پتہ ہے اسے کبھی بھی میرے ہاتھ پہ سر رکھے بنا نیند نہیں آتی تھی۔”زیان اپنی دھن میں بول رہا تھا۔اس سب سے بےخبر کہ سامنے بیٹھی عرج کے دل میں کیا گزر رہی تھی۔
عرج نے آنکھوں میں آئی نمی کو اندر اتارا اور زیان کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑوا کر بچی ہوئی چوڑیوں کو ایک جھٹکے سے اتارتے ہوئے کہا۔
“یہ سب آپ مجھے کیوں بتارہے ہیں۔”آج سے پہلے زیان کبھی بھی عرج کو عالیہ کو بتاتا تو وہ بہت شوق اور دھیان سے سنتی تھی مگر آج پہلی بار اسے عالیہ کا ذکر ناگوار گزرا تھا۔آج پہلی بار اس نے عالیہ سے جیلسی محسوس کی۔زیان نے مسکراتے ہوئے عرج کو دیکھا وہ یہی تو چاہتا تھا کہ عرج عالیہ سے جیلسی فیل کرے تاکہ اسے یقین ہوجائے کہ وہ اس سے محبت کرتی ہے۔زیان نے مسکراتے ہوئے ایک بار پھر اس کا ہاتھ تھام لیا اور آئیوڈیکس نکال کر اس کے ہاتھ پہ لگائی جہاں سے چوڑی چبھنے کی بدولت خون کے ننھے منھے قطرے نمودار ہوئے تھے۔
“جلن ہورہی ہے۔”زیان نے معنی خیز انداز میں عرج سے پوچھا۔
“بہت زیادہ۔”عرج نے فوراً جواب دیا مگر دوسرے ہی لمحے زیان کے چہرے پہ مسکراہٹ دیکھ شرمندہ سی ہوگئی۔
“ہاتھ میں۔”
“تو میں کب کہ رہا ہوں کہ دل میں۔”زیان نے معنی خیزی سے جھک کر کہا۔
--------------------------------------------------------------------
BISMA NAAZ NOVELS PUBLISH IN MONTHLY DIGEST.
HER WRITTING MATURE , FACINATED, EFFECTED AND BASED ON SOCIAL TOPICS.
HER WRITING SKILLS WAS VERY IMPRESSIVE...
NOVEL PDF LINK AVAILABLE IN...
Direct Link OR Media Fire Link
ONLINE READING
0 Comments