SOCIAL MEDIA WEB WRITTER
NOVEL: "WO JO MERA MUQADDAR TEHRA",
AUTHOR : SYEDA JAWERIA SHABBIR,
CATEGORY ; ASP POLICE OFFICER BASED, LAWYER BASED, SECOND MARRIAGE BASED.....
EPISODE NO 23 TO BE CONTINUE....
"SNEAK PEAK"
صبح کے طلوع ہوتے سورج کے ساتھ ہی اس نے کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی۔۔۔۔
میز پر پڑا سامان سمیٹتے ہوئے اسے یاد آیا تھا کہ کورٹ میں پیش ہونے والے ثبوت تو اسٹیڈی میں ہی رہ گئے۔۔۔
ارشبہ آہستہ قدموں سے اسٹڈی میں داخل ہوئی۔۔۔
صبح کی نرم سنہری روشنی پردوں کی جھریوں سے پھسلتی ہوئی اسٹڈی روم میں پھیل رہی تھی۔۔۔
مگر اندر آتے ہی اس کے قدم یکدم ٹھٹھک گئے۔۔۔
شرٹ کی اوپری دو بٹن کھلی ہوئی تھیں۔۔۔
بازو کہنیوں تک فولڈ تھے۔۔۔
گردن صوفے کی پشت سے ذرا ٹیڑھی ٹکی ہوئی تھی جیسے بے حد تھکن میں وہیں بیٹھے بیٹھے نیند آگئی ہو۔۔۔
سامنے سینٹر ٹیبل پر آدھا بھرا کافی مگ، کچھ فائلز اور اس کی سروس پسٹل رکھی تھی۔۔۔
ارشبہ چند لمحے ساکت اسے دیکھتی رہی۔۔۔
پتہ نہیں کیوں دل میں ایک عجیب سا درد ابھرا۔۔۔
اس کی نظریں بے اختیار ارحم کے چہرے پر ٹھہر گئیں۔۔۔
نیند میں بھی اس کے ماتھے پر ہلکی شکن موجود تھی۔۔۔ جیسے ذہن اب بھی کسی جنگ میں الجھا ہوا ہو۔۔۔
ارشبہ نے آہستہ سے نظر چرا لی۔۔۔
دل عجیب طرح دھڑکنے لگا تھا۔۔۔
وہ دبے قدموں اپنی فائلز سمیٹنے لگی تاکہ اسے جگائے بغیر نکل جائے۔۔۔
مگر عین اسی لمحے اس کے ہاتھ سے ایک فائل پھسل کر نیچے گر گئی۔۔
ارحم کی آنکھ فوراً کھل گئی۔۔۔
کئی سیکنڈ وہ نیم غنودگی میں سامنے کھڑی ارشبہ کو دیکھتا رہا۔۔۔
پھر جیسے یکدم حقیقت یاد آئی۔۔۔
"ووہ۔۔۔ میری فائلز۔۔۔"
ایم سوری۔۔"
اس کے جاگ جانے پر وہ خفت سی بولی۔۔۔۔
"ہمم۔۔۔ کوئی بات نہیں۔۔۔"
نیند سے بوجھل اس کی بھاری آواز ارشبہ کے دل میں عجب ارتعاش پیدا کر گئی۔۔
--------------------------------------------------------------------
"SYEDA JAWERIA SHABBIR" NOVELS PUBLISHE IN MANY WEB & BLOGS. THIS NOVEL PUBLISH IN SYEDA COLLECTIONS & NOVELISTIC WEB ERA......
HER WRITTING MATURE , FACINATED, EFFECTED AND BASED ON SOCIAL TOPICS.
HER WRITING SKILLS WAS VERY IMPRESSIVE.
ONLINE READING
0 Comments