SOCIAL MEDIA WEB WRITTER
NOVEL: "WO JO MERA MUQADDAR TEHRA",
AUTHOR : SYEDA JAWERIA SHABBIR,
CATEGORY ; ASP POLICE OFFICER BASED, LAWYER BASED, SECOND MARRIAGE BASED.....
EPISODE NO 22 TO BE CONTINUE....
"SNEAK PEAK"
'شادی زندگی کا اہم اور بڑا حصہ ہوتی ہے۔۔یہ نا غصے میں کئے جانے والا فیصلہ ہے۔۔، اور نا جذبات میں اکر قبول ، قبول ہے کہہ دینے کا رشتہ ہے۔۔۔'
ہوا کے گرم جھونکے اس کے چہرے سے الجھ رہے تھے۔۔۔ مگر اس کی نگاہیں ارحم کے چہرے پر جمی تھیں۔۔۔
ارشبہ نے نظریں پھیر لیں۔۔۔۔
"وہ آپ سے محبت کرتی ہے۔۔۔" انعم کی تمام باتوں سے اس نے بس یہ ہی اندازہ لگایا تھا کہ وہ اب تک ارحم کی منتطر ہے۔۔۔۔
اس نے ارشبہ کے لہجے میں مایوسی دیکھی۔۔۔ مگر وہ سمجھ نا سکا یہ مایوسی بلخصوص تھی کس کے لئے۔۔۔۔۔
مجھے اس کی محبت کی ضرور ت نہیں ہے۔۔" ارحم کا لہجہ نوک دار تھا۔۔۔
"ایسی محبت کا میں کروں جب وہ مجھے سمجھ ہی ا سے، مشکل راستوں میں میرے ساتھ چلنے کی بجائے راستہ بدل دے۔۔۔ زبانی ، کلامی محبت کاڈنکا بجانا بہت ہی آسان ہے۔۔ مگر اسے نبھانا اتنا ہی مشکل ہے۔۔۔ میں اس کے ساتھ شادی جیسے بندھن میں قید نہیں رہنا چاہتا۔۔ "
ارشبہ چند لمحے خاموش اسے دیکھتی رہی۔۔۔
اس کے چہرے پر پھیلی سنجیدگی غیر معمولی تھی۔۔۔ جیسے وہ کوئی فیصلہ سنا نہیں رہا تھا بلکہ برسوں سے اپنے اندر دبے خیالات کو لفظ دے رہا تھا۔۔۔
"مگر ہر انسان ایک جیسا نہیں ہوتا ۔۔۔"
اس نے دھیرے سے کہا۔۔۔
"ہر کوئی مشکل وقت میں مضبوط نہیں رہ پاتا۔۔۔ کچھ لوگ ڈر جاتے ہیں۔۔۔
کچھ الجھ جاتے ہیں۔۔۔ اور کچھ،
وہ رک گئی۔۔
"کچھ لوگ اپنے دل کی بات سمجھنے میں ہی بہت دیر کردیتے ہیں۔۔۔"
ارحم کی نظریں اس کے چہرے پر ٹھہر گئیں۔۔۔
"تم انعم کی بات کررہی ہو۔۔۔؟
ارشبہ نے ہلکے سے نفی میں سر ہلایا۔۔۔
نہیں۔۔۔ میں عمومی بات کررہی ہوں۔۔۔""
--------------------------------------------------------------------
"SYEDA JAWERIA SHABBIR" NOVELS PUBLISHE IN MANY WEB & BLOGS. THIS NOVEL PUBLISH IN SYEDA COLLECTIONS & NOVELISTIC WEB ERA......
HER WRITTING MATURE , FACINATED, EFFECTED AND BASED ON SOCIAL TOPICS.
HER WRITING SKILLS WAS VERY IMPRESSIVE.
ONLINE READING
0 Comments