SOCIAL MEDIA WEB WRITTER
NOVEL: "WO JO MERA MUQADDAR TEHRA",
AUTHOR : SYEDA JAWERIA SHABBIR,
CATEGORY ; ASP POLICE OFFICER BASED, LAWYER BASED, SECOND MARRIAGE BASED.....
EPISODE NO 28 TO BE CONTINUE....
"SNEAK PEAK"
TV Shows & Programs
کمرے سے زیادہ اب گاڑی کے اندر کی خاموشی اعصاب پربھاری بوجھ کی طرح محسوس ہورہی تھی۔ ارحم کی انگلیوں پر گاڑی کے اسٹیرنگ ویل کی گرفت سخت تھی، جبکہ اس کے دوسرے ہاتھ میں سگریٹ دبی ہوئی تھی ۔۔ جو اس نے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے سلگائی تھی۔۔۔دھواں اور پرفیوم کی مہک گاڑی کے اندر بس رہی تھی۔۔۔ ارشبہ نے اپنے سائیڈ کا شیشہ نیچے کیا تو ہوا کا جھونکا اسے چھو کر گزرا۔۔۔۔
"آپ نے سگریٹ پینا شروع کر دی؟" ارشبہ اپنے اندر اٹھتے سوال کو روک نہ سکی۔ اس کا لہجہ مدہم اور دکھ سے بھرا ہوا تھا۔
ارحم نے گاڑی کی رفتار بڑھائی، اس کے لبوں پر ایک زہر آلود، ٹھنڈی مسکراہٹ ابھری۔
تمھیں انعم کا پوچھنا چاہیے۔۔۔؟؟
آنکھیں بے تحاشہ سرخ ہورہیں تھیں۔۔۔
انعم کے نام پر ارشبہ کا دل کسی نے مٹھی میں لے کر دبایا ہو۔۔۔۔
وہ کیسی ہے۔۔۔؟ؕ
ارشبہ کی آنکھوں سے ہر تاثر مٹ گیا۔۔۔۔
اتنے میں دیش بورڈ پر رکھا موبائل چیخ اٹھا۔۔۔
عادل کا نام بلنک ہوتے ہی اس نے فورا ً کال ریسیو کی۔۔۔۔
کس سے پوچھ کر تھانے سے نکلے ہو۔۔۔؟؟
ایک چنگاڑھتی آواز ، کچھ فاصلے پر بیٹھی ارشبہ کے کانوں کو سن کر گئی۔۔
کوئی ضرورت نہیں ہے اب آنے کی۔۔ کھانے ، پینے کی اشیا کا بندو بست کرواور مجھے لوکیشن بتاؤ۔۔"
اس کی غصیلی آواز پر ارشبہ بڑبڑائی۔۔
ایسا بھی کی سوال پوچھ لیا جو موصوف کو گراں گزرا ہے۔۔"
ارشبہ کی بڑبڑاہٹ ارحم نے واضح سنی۔۔۔
فون کی اسکرین آف کر کے اس نے موبائل واپس ڈیش بورڈ پر پھینکا۔
کہاں چھوڑنا ہے آپ کو۔۔؟؟
انتہائی سپاٹ اور خشک لہجے میں ارشبہ سے استفسار کیا گیا۔۔۔۔
"ڈیفنس، بلاک نمبر پانچ
کو پوری طرح پیشہ ورانہ بناتے ہوئے جواب دیا،
'اگر آپریشنل کام اتنا ہی اہم ہے تو آپ مجھے کسی بھی موڑ پر اتار سکتے ہیں، میں خود چلی جاؤں گی۔"
بات ان سنی کرتے ہوئے،
اس نے گاڑی کو ڈیفنس کے روٹ پر موڑتے ہوئے اسٹیرنگ پر گرفت مضبوط کی۔
یہ کیسا اتفاق تھا دونوں کی رہائش گاہ ایک ہی مقام پر تھی۔۔۔۔
اگر آپ کو بیچ سڑک پر چھوڑنا ہوتا ایڈووکیٹ سحر صاحبہ۔۔۔، تو تھانے
کے صحن میں گاڑی کا دروازہ آپ کے لیے نہ کھولتا،" ارحم کی آواز میں کوئی لچک نہیں تھی۔ "یہ احسان نہیں، میری ڈیوٹی کا حصہ ہے کہ آپ بحفاظت اپنی رہائش گاہ پہنچیں۔ اس کے بعد مجھے اپنی ٹیم کے نخرے بھی اٹھانے ہیں اور آپریشن بھی دیکھنا ہے۔۔"
--------------------------------------------------------------------
"SYEDA JAWERIA SHABBIR" NOVELS PUBLISHE IN MANY WEB & BLOGS. THIS NOVEL PUBLISH IN SYEDA COLLECTIONS & NOVELISTIC WEB ERA......
HER WRITTING MATURE , FACINATED, EFFECTED AND BASED ON SOCIAL TOPICS.
Marriage
HER WRITING SKILLS WAS VERY IMPRESSIVE.
ONLINE READING
0 Comments