SOCIAL DIGEST WRITTER
NOVEL : "ISHQ E TAMAM MUSTAFA (PBUH)",
AUTHOR : AYESHA NOOR MUHAMMAD,
CATEGORY : CHILDHOOD NIKAH EMOTIONS BASED.....
Novel Description
ناول کا نام: عشقِ تمام مصطفیٰ
مصنفہ: عائشہ نور محمد
اشاعت: آنچل ڈائجسٹ، جون تا جولائی 2015
یمینہ کے والدین اسے اپنے اُن قریبی دوستوں کے سپرد کر دیتے ہیں جن کی کوئی اولاد نہیں ہوتی۔ وہ دوست بیرونِ ملک مقیم ہوتے ہیں، مگر وہاں ایک ہولناک حادثے میں دونوں کا قتل ہو جاتا ہے، اور یہ سب کچھ یمینہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتی ہے 
اس سانحے کے بعد یمینہ کی شخصیت یکسر بدل جاتی ہے۔ وہ واپس اپنے اصل والدین کے پاس آ جاتی ہے اور دادی کے سائے میں پرورش پاتی ہے 
آمن رضا ہیروئن کا کزن ہے 
ظاہری طور پر ایک آزاد مزاج، عیاش سا نوجوان، جو زندگی کو ہلکے انداز میں لیتا ہے 
دونوں کا بچپن ہی میں نکاح ہو چکا ہوتا ہے 
لیکن جب آمن کو اس بات کا علم ہوتا ہے تو وہ یمینہ کے غرور کو توڑنے کے لیے خاندان پر رخصتی کے لیے دباؤ ڈالتا ہے 
یہ حصہ واقعی مختلف، گہرا اور نہایت خوبصورت ہے 

جذبات، صبر، تبدیلی اور محبت کے انوکھے رنگ — اور آخرکار ایک خوشگوار
انجام
STORRY SCENE ;
مجھے طلاق چاہیے” اوکے کا بٹن دباتے دوسری طرف سے کہاں گیا۔“
میں تم سے ملنا چاہتا ہوں” اس نے گہری سانس خارج کی۔
“مجھے آپ سے نہیں ملنا” چند لمحوں کی خاموشی کے بعد جواب آیا۔
“پھر میں بھی ایسا کچھ نہیں کروں گا۔ دیٹس فائنل۔”
“کیوں ملنا چاہتے ہیں آپ مجھ سے۔ ہم دونوں کے بیچ ایسا کچھ نہیں ہے مسٹرجسے ہم مل کر ڈسکس کریں،بہتر یہی ہوگا کہ آپ مجھے فون پر طلاق دے دیں ورنہ مجھے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا اور یقینا اس سے زیادہ اچھی جگہ ہم دونوں کے ملنے کےلیے کوئی نہیں ہوگی۔” دوسری طرف سے یکلخت بھڑکتے ہوئے لہجے میں کہاں گیا، اس نے ایک بار پھر موبائل کان سے ہٹا کر سکرین کو دیکھا لیکن اس بار اس کی آنکھوں میں الجھن تھی۔
“آپ کون ہیں۔” اس نے دوبارہ موبائل کان سے لگاتے پوچھا تو دوسری طرف سناٹا چھا گیا۔
“یو آر ناٹ مائی وائف۔” پختہ یقین تھا اس کے لہجے میں۔
“آپ جو کوئی بھی ہیں میرے حالات سے واقف ہیں لیکن میری بیوی سے نہیں۔ اگر آپ میری بیوی کو جانتی ہیں تو آپ کو معلوم ہوتا کہ میری بیوی کو غصہ بالکل نہیں آتا۔” دوسری طرف مزید گہری چپ لگ گئی اور لائن کاٹ دی گئی
“کون تھی یہ محترمہ اور میرے ساتھ کس قسم کا گیم کھیل رہی ہیں۔۔۔۔۔
-------------------------------------------------------------
"AYESHA NOOR MUHAMMAD" NOVELS PUBLISH IN MONTHLY DIGEST ....
HER WRITTING MATURE , FACINATED, EFFECTED AND BASED ON SOCIAL TOPICS.
HER WRITING SKILLS WAS VERY IMPRESSIVE.
NOVEL PDF LINK AVAILABLE IN...
AND
ONLINE READING
0 Comments