SOCIAL DIGEST WRITTER
AUTHOR : SUMERA HAMEED,
NOVEL: "YAARAM",
CATEGORY :UNIVERSITY BASED ROMANTIC....
Novel Description
ناول: یارم
مصنفہ: سمیرا حمید
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ جولائی 2014 -مارچ 2015
ہیرو
عالیان
ہیروئن
امرحہ
یہ ناول ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے گھر میں تو “منحوس” کہلاتی ہے، مگر اپنے دادا کی آنکھوں کا تارا ہے 

امرحہ سب کی بے رُخی سہتی ہے، مگر دادا جی کی محبت اس کے دل کا سہارا ہوتی ہے۔ پڑھائی میں کوئی خاص دل چسپی نہیں ہوتی، لیکن قسمت اُسے اسکالرشپ پر مانچسٹر یونیورسٹی پہنچا دیتی ہے 

وہیں سے اس کے نئے سفر کا آغاز ہوتا ہے… 

یونیورسٹی کی ایک پارٹی میں سینئرز کا کیا گیا ایک مذاق حد سے بڑھ جاتا ہے
امرحہ کی آنکھوں میں برسوں کے دبے آنسو اُمڈ آتے ہیں… مگر وہ کمزور نہیں! سب کو خوب سناتی بھی ہے 

اور یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب ہمارے ہیرو عالیان کی نظریں اُس پر ٹھہر جاتی ہیں… 
بس پھر کیا تھا…
دوستی، تکرار، شرارتیں، ہنسی مذاق اور آہستہ آہستہ محبت کا رنگ گہرا ہوتا جاتا ہے 

لیکن بھئی… محبت کی کہانی ہو اور ولن نہ ہو؟ ایسا کیسے ہو سکتا ہے! 
یہاں ولن بھی ذرا منفرد ہے… پورے یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ جس سے تنگ ہیں…
جی ہاں… وہ ہے کارل دی ڈیول 

ایسا کردار کہ آپ ہنستے ہنستے اس کے فین بن جائیں گے 

ناول میں دوستی کی مستیاں، ہلا گُلا، جذبات، اور خوبصورت منظر نگاری دل موہ لیتی ہے 

اور سب سے حسین لمحہ…امرحہ اور عالیان کی شادی
جو تاریخی بادشاہی مسجد میں انجام پاتی ہے 
کیا ہی رومانوی منظر ہوگا! 
دادا جی کیسے راضی ہوتے ہیں؟
کارل کیا گل کھلاتا ہے؟
محبت کن آزمائشوں سے گزرتی ہے؟
یہ سب جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیں 

---------------------------------------------------------
SUMERA HAMEED NOVELS PUBLISH IN MONTHLY DIGEST.
HER WRITTING MATURE , FACINATED, EFFECTED AND BASED ON SOCIAL TOPICS.
HER WRITING SKILLS WAS VERY IMPRESSIVE.
NOVEL PDF LINK AVAILABLE IN...
--------------------------------------------------------------------------
0 Comments