SOCIAL DIGEST WRITTER
NOVEL : "NARASAYI SE PAARAYI TAK',
AUTHOR : TANZILA RIAZ AHMED,
CATEGORY : AFTER MARRIAGE EMOTION BASED ROMANTIC...
:NOVEL DESCRIPTION
نارَسائی سے پارَسائی تک
مصنفہ: تنزیلہ ریاض
شائع شدہ: خواتین ڈائجسٹ (مارچ 2006)
صفحات: 50
شادی کے بعد کی زندگی پر مبنی ایک منفرد، دل کو چھو لینے والی اور پختہ تحریر، جسے ضرور پڑھنا چاہیے۔✨❤️
ہیروئن یشفٰی چوہدری کی اپنے شوہر اسفند سے پہلی ملاقات یونیورسٹی میں ہوتی ہے، جہاں وہ اپنے دوست سے ملنے آتا ہے۔ دو تین اتفاقی ملاقاتوں کے بعد وہ یشفٰی کے گھر رشتے کا پیغام بھیجتا ہے۔ یشفٰی کے بھائیوں کو اسفند مغرور اور خود پسند لگتا ہے، لیکن ہیروئن کو اس کی یہی ادا پسند آ جاتی ہے۔🙂
دونوں کی شادی کو آٹھ سال گزر چکے ہیں۔ ہیروئن اب بھی اس کی محبت میں دیوانی ہے، جبکہ شوہر کے رویے میں اب وہ پہلے والی بات نہیں رہی۔ شوہر کو بچے پسند نہیں ہیں اور ہیروئن اسی کی خوشی میں راضی رہتی ہے، جبکہ وہ اپنی ممتا کی پیاس جٹھانی کے بچوں پر محبت نچھاور کر کے بجھاتی ہے۔ (مجھے جٹھانی کا کردار آخر میں بالکل زہر لگا)۔💫
ہیروئن کے اکاؤنٹ میں غلطی سے ہیرو حیدر کے پیسے ٹرانسفر ہو جاتے ہیں، جو کہ کافی بڑی رقم ہوتی ہے اور یہ صرف ایک ڈیجٹ (ہندسے) کی غلطی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہیروئن اس کے پیسے واپس کر دیتی ہے اور وہ شکریہ ادا کرنے کے لیے ہیروئن سے رابطہ کرتا ہے۔😍 یہی سے کہانی میں ایک نیا موڑ آتا ہے۔
مجھے اس کہانی میں حیدر ہی ہیرو لگا، یہ میری اپنی رائے ہے باقی سب کی اپنی اپنی پسند ہو سکتی ہے۔✨ کہانی کا اختتام ہمارے معاشرے کے ایک تاریک پہلو کی عکاسی کرتا ہے کہ مرد کو سو خون معاف ہیں اور عورت…
مجھے یہ ناول بے حد پسند آیا۔
------------------------------------------------------------------------------------------------------
TANZILA RIAZ NOVELS PUBLISH IN MONTHLY DIGEST....
HER WRITTING MATURE , FACINATED, EFFECTED AND BASED ON SOCIAL TOPICS.
Discover Lifestyle Brands
HIM WRITING SKILLS WAS VERY IMPRESSIVE.
NOVEL PDF LINK AVAILABLE IN...

0 Comments